۔ (۲۷۲۵) عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْجُمُعَۃَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ فَنَبْتَدِرُ فِی الْآجَامِ فَـلَا نَجِدُ اِلَّا قَدْرَ مَوْضِعِ أَقْدَامِنَا، قَالَ یَزِیْدُ: الْآجَامُ ھِیَ الْآطَامُ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۱)
سیّدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے، جب(فارغ ہو کر) واپس جاتے تو بلند عمارتوں کے سائے میں چلنے کے لیے لپکتے، لیکن اپنے قدموں کے برابر کی جگہ کے علاوہ سایہ نہ پاتے۔ یزید (راوی) کہتے ہیں: آجا م سے مراد بلند مکانات ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2725)