۔ (۲۷۲۸) عَنْ أَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنْ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُصَلِّی الْجُمُعَۃَ حِیْنَ تَمِیْلُ الشَّمْسُ وَکَانَ اِذَا خَرَجَ اِلٰی مَکَّۃَ صَلَّی الظُّہْرَ بِالشَّجَرَۃِ سَجْدَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۱۷)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سورج ڈھلتا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ ادا کرتے تھے اور جب مکہ مکرمہ کی طرف نکلتے تو (ذوالحلیفہ مقام میں) ایک درخت کے پاس نماز ظہر دو رکعت ادا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2728)