۔ (۲۷۳۱) عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا مَتٰی کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّی الْجُمُعَۃَ؟ فَقَالَ: کُنَّا نُصَلِّیْہَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثُمَّ نَرْجِعُ فَنُرِیْحُ نَوَاضِحَنَا۔ قَالَ جَعْفَرٌ: وَاِرَاحَۃُ النَّوَاضِحِ حِیْنَ تَزُوْلُ الشَّمْسُ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۰۲)
محمد کہتے ہیں: میں نے سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کب ادا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس جا کر اونٹوں کو آرام کرواتے۔ جعفر راوی کہتے ہیں:اونٹوں کو آرام پہنچانا زوالِ آفتاب کے وقت ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2731)