۔ (۲۷۳۸) عَنْ أَبِی ذَرٍّ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنِ اغْتَسَلَ أَوْ تَطَہَّرَ فَأَحْسَنَ الطُّہُوْرَ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِیَابِہِ وَمَسَّ مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ مِنْ طِیْبٍ أَوْ دُھْنِ أَھْلِہِ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَۃَ فَلَمْ یَلْغُ وَلَمْ یُفَرِّقْ بَیْنَ اثْنَیْنِ غُفِرَ
لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الْاُخْرٰی۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۷۲)
سیّدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے غسل کیا یا طہارت حاصل کی اور اچھی طرح طہارت حاصل کی،اپنے کپڑوں میں سے بہترین لباس پہنا اور خوشبو استعمال کی، جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے میسر کی یا اپنی اہلیہ کا تیل لگا لیا، پھر جمعہ کے لیے آیا اور نہ کوئی لغو کام کیا اور نہ دوبندوں کے درمیان کوئی جدائی ڈالی، تو اس کے (وہ گناہ) بخش دیئے جائیں گے، جو اِس جمعہ سے اگلے جمعہ کے مابین ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2738)