۔ (۲۷۴۳) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: بَیْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ یَخْطُبُ (فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ) أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ اِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ۔)) (مسند احمد: ۹۱)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے (پھر سابقہ حدیث کی طرح بیان کیا، البتہ اس میں ہے) پھر انھوں نے کہا: کیا تم نے سنا نہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: جب تم میں کوئی جمعہ کے لیے آئے تو نہا لیا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2743)