عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: إِذَا قَالَ الْعَبْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ قَالَ اهُْ عَزَّ وَجَلَّ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ وَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا شَرِيكَ لِي وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي مَنْ رُزِقَهُنَّ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ.
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ اور ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دونوں نے اس بات کی گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُکہتا ہے ،تو اللہ عزوجل فرماتا ہے : میرے بندے نے سچ کہا ۔ میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔ اور جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ کہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں میں اکیلا ہوں۔ اور جب لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُکہتا ہے،تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں۔ اور جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُکہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے :میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میرے لئے ہی بادشاہت ہے ،اور میرے لئے ہی تمام تعریفات ہیں۔اور جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِکہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :میرے بندے نے سچ کہا :میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ،گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت میری توفیق کے ساتھ ہے۔ جس بندے کو موت کے وقت یہ کلمات کہنے کی توفیق مل گئی اسے آگ نہیں چھوئے گی
Silsila Sahih, Hadith(2749)