۔ (۲۷۵۲) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ وَغَدَا وَابْتَکَرَ وَدَنَا فَاقْتَرَبَ وَاسْتَمَعَ وَاَنْصَتَ کَانَ لَہُ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ یَخْطُوْھَا أَجْرُ قِیَامِ سَنَۃٍ وَصِیَامِہَا۔)) (مسند احمد: ۶۹۵۴)
سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس نے (سر) دھویا،غسل کیا، بہت جلدی آیا، قریب ہوا، بلکہ بہت قریب ہو کر بیٹھا، غور سے خطبہ سنا اور خاموش رہا تو وہ جتنے قدم چل کر آیا تھا، ہر قدم کے بدلے ایک سال کے قیام اور ایک سال کے روزوں کاثواب ملے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2752)