۔ (۲۷۵۵) عَنْ أَبِیْ أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَمَسَّ مِنْ طِیبٍ اِنْ کَانَ عِنْدَہُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِیَابِہِ ثُمَّ خَرَجَ حَتّٰی یَأْتِی الْمَسْجِدَ فَیَرْکَعَ اِنْ بَدَالَہُ وَلَمْ یُؤْذِ أَحَدًا ثُمَّ اَنْصَتَ اِذَا خَرَجَ اِمَامُہُ حَتّٰی یُصَلِّیَ کَانَتْ کَفَّارَۃً لِمَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الْأُخْرٰی۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۶۸)
سیّدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، خوشبو استعمال کی، اگر اس کے پاس ہو، اور بہترین کپڑے پہنے، پھر وہ نکلا حتیٰ کہ مسجد میں آگیا، پھر (نفلی) نماز پڑھی، جتنی اس کی توفیق میں تھی اور کسی کو تکلیف نہ دی، پھر امام کے آنے کے بعد نماز سے فارغ ہونے تک خاموشی اختیار کی، تو (یہ عمل) اِس جمعہ سے لے کر پچھلے جمعہ کے ما بین (ہونے والے گناہوں) کا کفارہ بن جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2755)