۔ (۲۷۵۶) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَۃَ فَدَنَا وَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ غُفِرَلَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ وَزِیَادَۃُ ثَـلَاثَۃِ أَیَّامٍ۔)) قَالَ: ((وَمَنْ مَسَّ الْحَصٰی فَقَدْ لَغَا۔)) (مسند احمد: ۹۴۸۰)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی جمعہ والے دن اچھے طریقے سے وضو کرے، پھر جمعہ کے لیے آئے اورامام کے قریب ہو کر خاموشی سے بیٹھے اور غور سے خطبہ سنے، تو اس کے اِس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان کے اور مزید تین دنوں کے (گناہ) بخش دیئے جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور جس نے کنکریوں کو چھوا، اس نے یقینا لغو کام کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2756)