۔ (۲۷۵۸)(وَعَنْہُ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَلْمُہَجِّرُ اِلَی الْجُمُعَۃِ کَالْمُہْدِی بَدَنَۃً ثُمَّ الَّذِی یَلِیْہِ کَالْمُہْدِی بَقَرَۃً، وَالَّذِی یَلِیْہِ کَالْمُھْدِی کَبْشًا‘‘ حَتّٰی ذَکَرَ الدَّجَاجَۃَ وَالْبَیْضَۃَ۔ (مسند احمد: ۷۲۵۸)
(دوسری سند)نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کی طرف جلدی جلدی جانے والا اونٹ کی قربانی کرنے والے کی طرح، اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی کرنے والے کی طرح اور اس کے بعد آنے والا مینڈھے کی قربانی کرنے والے کی طرح ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرغی اور انڈے کا بھی ذکر کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2758)