۔ (۲۷۶۶) عَنْ أَبِی غَالِبٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((تَقْعُدُ الْمَلَائِکَۃُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ عَلٰی أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، مَعَہُمُ الصُّحُفُ یَکْتُبُوْنَ النَّاسَ، فَاِذَا خَرَجَ الْاِمَامُ طُوِیَتِ الصُّحُفُ۔)) قُلْتُ: یَا أَبَا أُمَامَۃَ! لَیْسَ لِمَنْ جَائَ بَعْدَ خُرُوْجِ الْاِمَامِ جُمُعَۃٌ؟ قَالَ: بَلٰی وَلٰکِنْ لَیْسَ مِمَّنْ یُکْتَبُ فِی الصُّحُفِ۔ (مسند احمد: ۲۲۶۲۴)
ابوغالب کہتے ہے کہ سیّدنا ابوامامۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں، ان کے پاس صحیفے ہوتے ہیں، وہ ان میں لوگوں کا اندراج کرتے ہیں، جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو صحیفے لپیٹ دے جاتے ہیں۔ میں نے کہا: اے ابوامامۃ رضی اللہ عنہ !جو شخص امام کے نکلنے کے بعد آئے اس کا جمعہ نہیں ہوتا؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتا، جو صحیفوں میں لکھے جاتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2766)