۔ (۲۷۶۷) عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ قَالَ: لَحِقَنِیْ عَبَایَۃُ بْنُ رَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ وَأَنَا رَائِحٌ
اِلَی الْمَسْجِدِ اِلَی الْجُمُعَۃِ مَاشِیًا وَھُوَ رَاکِبٌ، قَالَ: اَبْشِرْ فَاِنِّی سَمِعْتُ أَبَا عَبْسٍ یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاہُ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ حَرَّمَہُمَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَی النَّارِ)) (مسند احمد: ۱۶۰۳۱)
یزید بن ابی مریم کہتے ہیں:میں جمعہ کے لیے مسجد کی طرف پیدل جا رہا تھا،مجھے عبایۃ بن رافع ملے، جبکہ وہ سواری پر تھے، وہ کہنے لگے: خوش ہوجا، میں نے سیّدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ کویہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے قدم اللہ کے راستے میں گرد آلود ہوئے، اللہ ان کو جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2767)