۔ (۲۷۷۲) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَجُلًا جَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ’’زَادَ فِی رِوَایَۃٍ یَتَخَطّٰی رِقَابَ النَّاسِ‘‘ وَھُوَ یَخْطُبُ النَّاسَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، فَقَالَ: ((اِجْلِسْ فَقَدْ آذَیْتَ وَآنَیْتَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۲۶)
سیّدنا عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز لوگوں کو خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: بیٹھ جا، تو نے لوگوں کو تکلیف دی ہے اور تاخیر سے آیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2772)