۔ (۲۷۷۷) عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلَبِسَ ثِیَابَہُ وَمَسَّ طِیْبًا اِنْ کَانَ عِنْدَہُ ثُمَّ مَشٰی اِلَی الْجُمُعَۃِ وَعَلَیْہِ السَّکِیْنَۃُ وَلَمْ
یَتَخَطَّ أَحَدًا وَلَمْ یُؤْذِہِ وَرَکَعَ مَا قُضِیَ لَہُ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتّٰی یَنْصَرِفَ الْاِمَامُ غُفِرَلَہُ مَا بَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۰۷۲)
سیّدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، کپڑے زیب تن کیے، اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو وہ بھی استعمال کی، پھر جمعہ کے لیے مسجد کی طرف سکون اور وقار کے ساتھ چلا اور کسی کے کندھے کو پھلانگا نہ کسی کو تکلیف دی، پھر نماز پڑھی، جتنی اس کے مقدر میں تھی، پھر انتظار کرتا رہا، حتی کہ امام (خطبہ اور نماز سے) فارغ ہو گیا، تو اس کے دو جمعوں کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2777)