۔ (۲۷۸۶) عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَجُلًا خَطَبَ عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: مَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ فَقَدْ رَشَدَ وَمَنْ یَعْصِہِمَا فَقَدْ غَوٰی۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((بِئْسَ الْخَطِیْبُ أَنْتَ، قُلْ وَمَنْ یَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۴۳۶)
سیّدنا عدی بن حاتم طائی سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا اور کہا: جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی، تحقیق وہ ہدایت پاگیا، اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی، تحقیق وہ گمراہ ہوگیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: توبرا خطیب ہے، یہ کہہ اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2786)