۔ (۲۷۹۱) عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: نَبَّأَنِی جَابِرُ بْنُ سَمُرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ رَاٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَطَبَ قَائِمًا عَلَی الْمِنْبَرِ ثُمَّ
یَجْلِسُ (وَفِی رِوَایَۃٍ: ثُمَّ یَقْعُدُ قَعْدَۃً لَا یَتَکَلَّمُ) ثُمَّ یَقُوْمُ فَیَخْطُبُ قَائِمًا۔ قَالَ: فَقَالَ لِی جَابِرٌ: فَمَنْ نَبَّأَکَ أَنَّہُ کَانَ یَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَدْ کَذَبَ، فَقَدْ وَاللّٰہِ صَلَّیْتُ مَعَہُ أَکْثَرَ مِنْ أَلْفَی صَلَاۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۳۱)
سماک بن حرب کہتے ہیں: سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتلایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دیا، پھر بیٹھ گئے اور اس بیٹھک میں کوئی کلام نہ کی، پھر کھڑے ہوئے (دوسرا) خطبہ دیا۔ پھر سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: جس نے تجھے یہ خبر دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے، تو یقینا اس نے جھوٹ بولا ہے، اللہ کی قسم! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2791)