۔ (۲۷۹۳) وَعَنْہُ أَیْضًا عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: مَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَطُّ یَخْطُبُ فِی الْجُمُعَۃِ اِلَّا قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَکَ أَنَّہُ جَلَسَ فَکَذِّبْہُ فَاِنَّہُ لَمْ یَفْعَلْ، کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَخْطُبُ ثُمَّ یَقْعُدُ ثُمَّ یَقُوْمُ فَیَخْطُبُ، کَانَ یَخْطُبُ خُطْبَتَیْنِ یَقْعُدُ بَیْنَہُمَا فِی الْجُمُعَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۵۵)
سیّدنا جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دیتے ہوں، مگر کھڑے ہو کر، اس لیے جو شخص تجھے یہ بیان کرے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو تو اسے جھٹلا دے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے نہیں کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ میں دو خطبے ارشاد فرماتے اور اِ ن دو کے درمیان بیٹھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2793)