۔ (۲۷۹۴) عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَکَانَتْ صَلَاتُہُ قَصْدًا وَخُطْبَتُہُ قَصْدًا وَبِہٰذَا الْاِسْنَادِ قَالَ: کَانَتْ
لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خُطْبَتَانِ یَجْلِسُ بَیْنَہُمَا یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَیُذَکِّرُ النَّاسَ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۷۰)
سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی اور خطبہ بھی درمیانہ ہوتا تھا۔ اسی سند کے ساتھ وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے، ان کے درمیان بیٹھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2794)