۔ (۲۸۰۰) عَنْ أُمِّ ھِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: لَقَدْ کَانَ تُنُّوْرُنَا وَتُنُّوْرُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَاحِدًا سَنَتَیْنِ أَوْ سَنَۃً وَ بَعْضَ سَنَۃٍ وَمَا أَخَذْتُ {قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ} اِلَّا عَلٰی لِسَانِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، کَانَ یَقْرَأُ بِہَا کُلَّ یَوْمِ جُمُعَۃٍ عَلَی الْمِنْبَرِ اِذَا خَطَبَ النَّاسَ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۰۳)
سیدہ ام ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: دو سال یا اس سے کچھ کم مدت تک کے لیے ہمارا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تنور ایک رہا، میں نے سورۂ ق حاصل نہیں کی، مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان ِ مبارک سے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر جمعہ کو جب لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے تو اس کی تلاوت کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2800)