۔ (۲۸۰۷) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَنْزِلُ مِنَ الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَیُکَلِّمُہُ الرَّجُلُ فِی الْحَاجَۃِ فَیُکَلِّمُہُ ثُمَّ یَتَقَدَّمُ اِلٰی مُصَلَّاہُ فَیُصَلِّی۔ (مسند احمد: ۱۲۲۲۵)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جمعہ کے دن منبر سے اترتے، تو ایک آدمی کسی حاجت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گفتگو کرتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جائے نماز کی طرف آگے بڑھتے اور نماز پڑھاتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2807)