۔ (۲۸۰۹) عَنْ أَبِی رِفَاعَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: اِنْتَہَیْتُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یَخْطُبُ فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! رَجُلٌ غَرِیْبٌ جَائَ یَسْأَلُ عَنْ دِیْنِہِ لَا یَدْرِی مَا دِیْنُہُ، قَالَ فَأَقْبَلَ اِلیَّ فَأُتِیَ بِکُرْسِیٍّ فَقَعَدَ عَلَیْہِ فَجَعَلَ یُعَلِّمُنِی مِمَّا عَلَّمُہُ اللّٰہُ تَعَالیٰ، قَالَ ثُمَّ أَتٰی خُطْبَتَہُ فَأَتَمَّ آخِرَھَا ۔ (مسند احمد: ۲۱۰۳۳)
سیّدنا ابورفاعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ایک اجنبی آدمی ہوں، دین کے بارے میں سوال کرنے آیا ہوں، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ میرا دین کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے، پھر کرسی لائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر بیٹھ گئے اور اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو علم دیا، اس میں سے مجھے تعلیم دینے لگے، پھر خطبہ کے لیے تشریف لے گئے اور اس کا آخری حصہ مکمل کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2809)