۔ (۱۸۲۳) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیُصَلِّ بَعْدَھَا أَرْبَعَ رَکْعَاتٍ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۹۱)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ کی نماز پڑھ لے، تو وہ اس کے بعد چار رکعت (سنتیں) ادا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2823)