۔ (۲۸۲۵) عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیْدَ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ مُعَاوِیَۃَ رضی اللہ عنہ الْجُمُعَۃَ فِی الْمَقْصُوْرَۃِ فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِی مَقَامِی فَصَلَّیْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ اَرْسَلَ اِلَیَّ، فَقَالَ: لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، اِذَا صَلَّیْتَ الْجُمُعَۃَ فَـلَا تَصِلْہَا بِصَلَاۃٍ حَتّٰی تَتَکَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَاِنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَمَرَ بِذٰلِکَ، لَا تُوْصَلْ صَلَاۃٌ بِصَلَاۃٍ حَتَّی تَخْرُجَ أَوْ تَتَکَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۶۹۹۱)
سائب بن یزید کہتے ہیں: میں نے مقصورہ میں سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگا ، جب وہ (گھر میں) داخل ہوئے تو انھوں نے میری طرف پیغام بھیجا، جب میں پہنچا تو کہا: تو نے جو کام ابھی کیا ہے، دوبارہ اس طرح نہ کرنا، بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس چیز کا حکم دیا ہے کہ نماز کو نماز سے نہ ملایا جائے حتی کہ تو اس جگہ سے نکل جائے یا کسی سے کلام کر لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2825)