۔ (۲۸۳)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِیْ لَیْلٰی یُحَدِّثُ عَنْ زَیْدٍ بْنِ أَرْقَمَؓ قَالَ: کُنَّا اِذَا جِئْنَاہُ قُلْنَا: حَدِّثْنَا عَنْْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،قَالَ: اِنَّا قَدْ کَبُرْنَا وَنَسِیْنَا وَالْحَدِیْثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَدِیْدٌ۔ (مسند أحمد: ۱۹۵۱۹)
ابن ابی لیلی کہتے ہیں: ہم سیدنا زید بن ارقم ؓ کے پاس جاتے اور کہتے: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرو (پس وہ بیان کرتے تھے، لیکن جب وہ بوڑھے ہو گئے تھے تو) کہتے تھے: بیشک ہم عمررسیدہ ہو گئے ہیں اور بھول گئے ہیں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کو بیان کرنا سخت معاملہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(283)