۔ (۲۸۲۶) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْمَدِیْنَۃَ وَلَھُمْ یَوْمَانِ یَلْعَبُوْنَ فِیْھِمَا فِی الْجَاھِلِیَّۃِ فَقَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی قَدْ أَبْدَلَکُمْ بِہِمَا خَیْرًا مِنْھُمَا یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ الْنَّحْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۰۲۹)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو اہل مدینہ کے لیے دو دن تھے، وہ دورِ جاہلیت سے ان میں کھیلتے چلے آ رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان دو دنوں کے بدلے ان سے بہتر دن عطا کر دیئے ہیں، ایک عید الفطرکا دن ہے اور دوسرا عید الاضحی کا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2826)