۔ (۲۸۳۷) عَنْ أَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِی رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُفْطِرُ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ، وَکَانَ لَا یُصَلِّی قَبْلَ الصَّلَاۃِ، فَاِذَا قَضٰی صَلَاتَہُ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۱۲۴۴)
سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر والے دن نکلنے سے پہلے ناشتہ کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عید سے قبل کوئی نفل نماز نہیں پڑھتے تھے، جب (عید کی) نماز پڑھ لیتے تو (گھر لوٹ کر) دو رکعت پڑھتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2837)