۔ (۲۸۴۲) عَنْ أَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَبْدَأُ یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ الْأَضْحٰی بِالصَّلَاۃِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ثُمَّ یَخْطُبُ فَتَکُوْنُ خُطْبَتُہُ الْأَمْرَ بِالْبَعْثِ وَالسَّرِیَّۃِ۔ (مسند احمد: ۱۱۵۶۰)
سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر اور عیدالاضحی کے دن خطبہ سے پہلے نماز سے ابتداء کرتے تھے، پھر خطبہ ارشاد فرماتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ بھی لشکروں اور دستوں کو بھیجنے ہی کے متعلق ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2842)