۔ (۲۸۴۳) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَشْہَدُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی قَبْلَ الْخُطْبَۃِ فِی الْعِیْدِ ثُمَّ خَطَبَ فَرَأٰی أَنَّہُ لَمْ یُسْمِعِ النِّسَائِ فَأَتَاھُنَّ فَذَکَّرَھُنَّ وَوَعظَہُنَّ وَأَمَرَھُنَّ بِالصَّدَقَۃِ فَجَعَلَتِ الْمَرْأَۃُ تُلْقِی الْخُرْصَ وَالْخَاتَمَ وَالشَّیْئَ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۲)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شہادت دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عیدمیں خطبہ سے پہلے نماز پڑھی ہے، پھر خطبہ ارشاد فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خیال ہوا کہ عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز نہیں سن سکیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس آئے، ان کو وعظ و نصیحت کی اور ان کو صدقہ کرنے کا حکم دیا، پس عورتوں نے اپنی بالیاں، انگوٹھیاں اور دوسری چیزیں (سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ کی جھولی میں) ڈالنا شروع کر دیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2843)