۔ (۲۸۴۵) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلّٰی نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالنَّاسِ یَوْمَ فِطْرٍ رَکْعَتَیْنِ بِغَیْرِ
أَذَانٍ وَلَا اِقَامَۃٍ ثُمَّ خَطَبَ بَعْدَ الصَّلَاۃِ ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِ بِلَالٍ فَانْطَلَقَ اِلَی النِّسَائِ فَخَطَبَہُنَّ ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا بَعْدَ مَا قَفّٰی مِنْ عِنْدِھِنَّ أَنْ یَأْتِیَہُنَّ فَیَأْمُرَھُنَّ أَنْ یَتَصَدَّقْنَ۔ (مسند احمد: ۲۱۶۹)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اذان و اقامت کے بغیر عید الفطر کی دو رکعتیں پڑھائیں، پھر نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور عورتوں کی طرف چل گئے اور ان کو خطاب کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے چلے گئے اور سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کے پاس جائے اور ان کو صدقہ کرنے کا حکم دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2845)