۔ (۲۸۴۸) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: شَہِدْتُّ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْعِیْدَ وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَکُلُّہُمْ صَلّٰی قَبْلَ الْخُطْبَۃِ بِغَیْرِ أَذَانٍ وَلَا اِقَامَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۷۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور سیّدناابوبکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا ، سب نے اذان و اقامت کے بغیر خطبہ سے پہلے نماز پڑھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2848)