۔ (۲۸۵۴) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْعِیْدَیْنِ سَبْعًا فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی، وَخَمْسًا فِی الْآخِرَۃِ سِوَی تَکْبِیْرَتَیِ الرُّکُوْعِ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۱۳)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہتے تھے، یہ رکوع والی تکبیرات کے علاوہ ہوتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2854)