۔ (۲۸۵۹) عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَرَأَ فِی الْعِیْدَیْنِ بِـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی} وَ {ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ۔} وَاِنْ وَافَقَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَرَأَ بِہِمَا جَمِیْعًا (وَفِی رِوَایَۃٍ) فَرُبَّمَا اجْتَمَعَ الْعِیْدُ وَالْجُمُعَۃُ فَقَرَأَ بِہَا تَیْنِ السُّوْرَتَیْنِ ۔ (مسند احمد: ۱۸۵۷۳)
سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں عیدوں کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کی اور اگر اس دن جمعہ کا دن آ جاتا تو دونوں نمازوں میں ان ہی کی تلاوت کرتے۔ ایک روایت میں ہے: اگر عید اور جمعہ جمع ہو جاتے تو پھر بھی ان ہی سورتوں کی تلاوت کرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2859)