عَنْ أَبِي هُرَيْرَة قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْر الصدِيق رضی اللہ عنہ يَا رَسُولَ الله! مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقَوْلُه إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قال: قُلْ: اَللهُمّ عَالِم الْغَيْب وَالشَّهَادَة فَاطِر السَّمَاوَات وَالأَرْضِ رَبّ كُل شئ وَمَلِيكَه أَشهَد أَن لَا إِلَه أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِن شَرّ نَفْسِي وَشَرّ الشَّيْطَان وَشِرْكه قُلْه إِذَا أَصْبَحت وَإِذَا أَمْسَيْت وَإِذَا أَخْذتَ مَضْجَعَك.
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابو بکر صدیقرضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول!مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میں صبح و شام پڑھتا رہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو ،اے اللہ غیب اور حاضر کو جاننے والے ،آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، ہر چیز کے رب اور مالک ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی سچا معبود ہے میں اپنے نفس کے شر، شیطان کے شر اور شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ صبح شام اور رات سوتے وقت یہ کلمات کہو۔
Silsila Sahih, Hadith(2871)