۔ (۲۸۶۸) عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ مَوْلٰی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَزْھَرَ قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا وَعُثْمَانَ رضی اللہ عنہ یُصَلِّیَانِ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحٰی ثُمَّ یَنْصَرِفَانِ یُذَکِّرانِ النَّاسَ، قَالَ: وَسَمِعْتُھُمَا یَقُوْلَانِ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَھٰی عَنْ صِیَامِ ھٰذَیْنِ الْیَوْمَیْنِ قَالَ: وَسَمِعْتُ عَلِیًّا رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَبْقٰی مِنْ نُسُکِکُمْ عِنْدَکُمْ شَیْئٌ بَعْدَ ثَـلَاثٍ۔ (مسند احمد: ۴۳۵)
مولائے عبدالرحمن بن ازہر ابو عبید کہتے ہیں: میں نے سیّدنا علی اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ پہلے عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں پڑھاتے، ان سے فارغ ہو کرلوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے،وہ یہ بھی کہتے تھے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو دنوں کے روزے سے منع فرمایاہے۔ خود میں نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ تم میں سے کسی کے پاس قربانی کا گوشت تین دنوں سے زیادہ باقی رہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2868)