۔ (۲۸۷۴) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ الْحَبَشَۃَ کَانُوا یَلْعَبُوْنَ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی یَوْمِ عِیْدٍ قَالَتْ: فَاطَّلَعْتُ مِنْ فَوْقِ عَاتِقِہِ فَطَأْطَأَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَنْکِبَیْہِ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ اِلَیْہِمْ مِنْ فَوْقِ عَاتِقِۃِ حَتّٰی شَبِعْتُ ثُمَّ انْصَرَفْتُ۔ (مسند احمد: ۲۴۸۰۰)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: حبشی لوگ عید کے دن (مسجد میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھیلا کرتے تھے، ایک دن میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھے کے اوپر سے دیکھنے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لیے اپنے کندھے جھکا دیئے، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھے کے اوپر سے دیکھتی رہی، حتی کہ میں سیر ہو گئی اور چلی گئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2874)