۔ (۲۸۷۹) عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ أَنَّ قَیْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَا مِنْ شَیْئٍ کَانَ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلَّا وَقَدْ رَأَیْتُہُ اِلَّا شَیْئًا وَاحِدًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُقَلَّسُ لَہُ یَوْمَ الْفِطْرِ، قَالَ جَابِرٌ ھُوَ اللَّعِبُ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۵۸)
سیّدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں جو چیز بھی تھی، وہ میں نے دیکھ لی ہے، سوائے ایک چیزکے اور وہ یہ ہے کہ عید الفطر والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دف بجا کر گایا جاتا تھا۔ جابر کہتے ہیں: اس سے مراد کھیلنا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2879)