۔ (۲۸۸۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا مِنْ أَیَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِیْھَا أَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ھٰذِہِ الْأَیَّامِ یَعْنِی أَیَّامَ الْعَشْرِ،)) قَالَ: قَالُوا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَلَا الْجِہَادُ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((وَلَا الْجِہَادُ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ اِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ، ثُمَّ لَمْ یَرْجِعْ مِنْ ذٰلِکَ بِشَیْئٍ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۸)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (ذوالحجہ کے پہلے) دس دنوں سے بڑھ کر کوئی دن ایسے نہیں، جن میںنیک عمل اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ پسند ہو۔ صحابہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا: اے اللہ کے رسول! (دوسرے دنوں میں) اللہ کے راستے میں کیا ہوا جہاد بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (جی ہاں)اللہ کے راستے میں جہاد بھی نہیں، مگر وہ آدمی جو اپنی جان اور مال کے ساتھ نکلے، پھر ان میں سے کسی چیز کو بھی لے کر نہ لوٹے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2880)