۔ (۲۸۹)۔عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍؓ قَالَ: مَا کُلُّ الْحَدِیْثِ سَمِعْنَاہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کَانَ یُحَدِّثُنَا أَصْحَابُنَا عَنْہُ، کَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْہُ رَعْیَۃُ الْاِبِلِ۔ (مسند أحمد: ۱۸۶۸۷)
سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں: یہ ساری احادیث ہم نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہیں سنیں، ہمارے ساتھی ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرتے تھے، کیونکہ ہم اونٹ چرانے کی وجہ سے مصروف رہتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(289)