۔ (۲۸۸۶) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ اِذَا خَسَفَا أَوْ أَحَدُھُمَا، فَاِذَا رَأَیْتُمْ
ذٰلِکَ فَصَلُّوا حَتّٰی یَنْجَلِیَ خُسُوْفُ أَیِّہِمَا خَسَفَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۲۱)
سیّدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب سورج اور چاند یا ان میں سے ایک بے نور ہو جائے اور تم اس چیز کو دیکھ لو تو نماز پڑھا کرو، حتی کہ گرہن ختم ہو جائے، وہ جس کو بھی لگا ہوا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2886)