۔ (۲۸۹۴) عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّہَا قَالَتْ: خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلٰی عَہْدِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَتٰی النَّبِیُُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْمُصَلّٰی فَکَبَّرَ وَکَبَّرَ النَّاسُ، ثُمَّ قَرَأَ فَجَہَرَ بِالْقِرَائَ ۃِ
وَأَطَالَ الْقِیَامَ، ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوْعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)) ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ فَأَطَالَ الْقِرَائَ ۃَ ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوْعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَفَعَلَ فِی الثَّانِیَۃِ مِثْلَ ذٰلِکَ، ثُمَّ قَالَ: ((اِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ لَا یَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَیَاتِہِ…)) الْحَدِیْثِ (مسند احمد: ۲۴۹۷۷)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج کو گرہن لگ گیاتھا، سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھنے کی جگہ پر تشریف لائے اور اللہ اکبر کہہ کر (نماز شروع کی)، لوگوں نے بھی اللہ اکبر کہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قراء ت کی اور جہری قراء ت کی اور لمبا قیام کیا، پھر رکوع کیااور لمبا رکوع کیا، پھر اپنا سر اٹھایااور سمع اللہ لمن حمدہ کہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور طویل قراء ت کی، پھر رکوع کیا اور طویل رکوع کیا، پھر سر اٹھا اور سجدہ کیا، پھر کھڑے ہوئے اور دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا اور (نماز سے فارغ ہو کر) فرمایا: بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت و حیات کی وجہ سے بے نور نہیں ہوتے…۔
Musnad Ahmad, Hadith(2894)