۔ (۲۹۰۲) عَنْ قَبِیْصَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: اِنْکَسَفَتِ الشَّمْسُ فَخَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ فَأَطَالَ فِیْہِمَا الْقِرَائَ ۃَ، فَانْجَلَتْ، فَقَالَ: ((اِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی یُخَوِّفُ بِہِمَا عِبَادَہُ، فَاِذَا رَأَیْتُمْ ذٰلِکَ فَصَلُّوا کَأَحدَثِ صَلَاۃٍ صَلَّیْتُمُوْھَا مِنَ الْمَکْتُوْبَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۸۳)
سیّدنا قبیصہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سورج کو گرہن لگ گیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور دو رکعت نماز پڑھائی اور ان میں قراء ت کو لمبا کیا، اتنے میں سورج صاف ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، وہ ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتاہے، پس جب تم اس چیز کو دیکھو تو جو تم نے تازہ تازہ فرض نماز پڑھی ہے، اس کی طرح کی نماز پڑھو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2902)