۔ (۲۹۱)۔عَنْ عَلِیٍّؓ قَالَ: اِذَا حَدَّثْتُمْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: اِذَا حَدَّثْتُکُمْ) عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَدِیْثًا فَظُنُّوْا بِہِ الَّذِیْ أَہْدٰی وَالَّذِیْ ہُوَ أَہْیَا، وَالَّذِیْ ہُوَ أَتْقٰی۔ (مسند أحمد: ۹۸۵)
سیدنا علی ؓ نے کہا: جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث بیان کرو، ایک روایت میں ہے: جب میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کروں تو اس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث خیال کرو جو زیادہ ہدایت والی ہو، ہیئت میں زیادہ اچھی ہو اور زیادہ تقوے والی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(291)