۔ (۲۹۰۸) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَسَفَتِ الشَّمْسُ فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَصْحَابُہُ فَقَرَأَ سُوْرَۃً طَوِیْلَۃً ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَرَأ ثُمَّ رَکَعَ وَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ وَرَکَعَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ، أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ فِی رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۴)
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سورج کو گرہن لگ گیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ نے (نماز کا) قیام شروع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طویل سورت تلاوت کی، پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھا کر قراء ت شروع کر دی، پھر رکوع کیا اور دو سجدے کیے، پھر (دوسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوئے اور قراء ت کے اور رکوع کیا، پھر دو سجدے کیے، اس طرح یہ دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے ہو گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2908)