۔ (۲۹۱۳) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَقُوْمُ فِی صَلَاۃِ الْآیَاتِ فَیَرْکَعُ ثَـلَاثَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ یَسْجُدُ، ثُمَّ یَرْکَعُ ثَـلَاثَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ یَسْجُدُ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۷۶)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نشانیوں والی نماز میں کھڑے ہوئے اور تین رکوع کرنے کے بعد سجدہ کیا، پھر (دوسرے رکعت) میں تین رکوع کیے اور پھر سجدہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2913)