۔ (۲۹۲۶) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: خَرَجَ نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا یَسْتَسْقِی وَصَلّٰی بِنَا رَکْعَتَیْنِ بِلَا أَذَانٍ وَلَا اِقَامَۃٍ ثُمَّ خَطَبَنَا وَدَعَا اللّٰہَ وَحَوَّلَ وَجْہَہُ نَحْوَ الْقِبْلَۃِ رَافِعًا یَدَہُ، ثُمَّ قَلَّبَ رِدَائَ ہُ فَجَعَلَ الْأَیْمَنَ عَلَی الْأَیْسَرِ وَالْأَیْسَرَ عَلَی الْأَیْمَنِ۔ (مسند احمد: ۸۳۱۰)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن بارش مانگنے کے لیے نکلے اور اذان و اقامت کے بغیر ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، اللہ تعالیٰ سے دعا کی، اپنا چہرہ قبلہ کی طرف متوجہ کیا، اس حال میں کہ آپ ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے، پھر اپنی چادر کو الٹا کیا اور دائیں (طرف والے حصے کو) بائیں پر اور بائیں کو دائیں پر کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2926)