۔ (۲۹۲۸،۲۹۲۹) وَعَنْہُ أَیْضًا عَنْ عَمِّہِ قَالَ: شَہِدْتُّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ یَسْتَسْقِیْ فَوَلّٰی ظَھْرَہُ النَّاسَ واسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ وَحَوَّلَ رِدَائَ ہُ وَجَعَلَ یَدْعُوا وَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ وَجَہَرَ بِالْقَِرائَ ۃِ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عَمِّہِ قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلَی الْمُصَلّٰی فَاسْتَسْقٰی وَحَوَّلَ رِدَائَ ہُ حِیْنَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۶۵۴۹، ۱۶۵۵۳)
ان کے چچے (سیّدنا عبد اللہ بن زید مازنی رضی اللہ عنہ ) سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش مانگنے کے لیے نکلے اور اپنی پشت لوگوں کی طرف پھیرلی اورقبلہ رخ ہو کر کھڑے ہو گئے اور اپنی چادر کو پلٹا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کرنے لگے، پھر دو رکعت نماز پڑھائی اور اس میں جہری قراء ت کی، (دوسری سند سے مروی ہے) وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید گاہ کی طرف نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارش کے لیے دعا کی اور جب قبلہ رخ ہوئے تو اپنی چادر کو پلٹا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2929)