۔ (۲۹۳۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ مُتَخَشِّعًا مُتَضَرِّعًا مُتَواضِعًا مُتَبَذِّلًا مُتَرَسِّلًا فَصَلّٰی بِالنَّاسِ رَکْعَتَیْنِ کَمَا یُصَلِّی فِی الْعِیْدِ لَمْ یَخْطُبْ کَخُطْبَتِکُمْ ھٰذِہِ۔ (مسند احمد: ۲۰۳۹)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈرتے ہوئے، گڑ گڑاتے ہوئے، عاجزی کرتے ہوئے، پرانے سے کپڑے پہنے ہوئے اور ٹھہر ٹھہر کر چلتے ہوئے نکلے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کی طرح لوگوں کو دو رکعت نمازپڑھائی اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہارے اس خطبہ کی طرح خطبہ نہیں دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2930)