۔ (۲۹۴۰) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: لَمْ یَکُنْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی شَیْئٍ مِنْ دُعَائِہِ (وَفِی لَفْظٍ مِنَ الدُّعَائِ) اِلَّا فِی الْاِسْتِسْقَائِ فَاِنَّہُ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَتّٰی یُرٰی بَیَاضُ اِبْطَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۴۰۵۱)
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے،وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی دعا میں اپنے ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، سوائے بارش کی دعا کے، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں کو اتنا بلندکرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھا جاتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2940)