۔ (۲۹۴۱) عَنْ عُمَیْرٍ مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ أَنَّہُ رَأٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَسْتَسْقِی عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّیْتِ قَرِیْبًا مِنَ الزَّوْرَائِ قَائِمًا یَدْعُوا یَسْتَسْقِی رَافِعًا کَفَّیْہِ لَا یُجَاوِزُ بِہِمَا رَأْسَہُ مُقْبِلٌ بِبَاطِنِ کَفَّیْہِ اِلٰی وَجْہِہِ۔ (مسند احمد: ۲۲۲۹۰)
آبی اللحم کے غلام سیّدنا عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زوراء مقام کے قریب احجاز الزیت کے پاس بارش کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر دعا کر رہے تھے، اپنے ہتھیلیاں بلند کررکھی تھیں، البتہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر سے تجاوز نہیں کررہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہتھیلیوں کے باطنی حصے کو اپنے چہرے کی طرف متوجہ کررکھاتھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2941)