۔ (۲۹۴۵) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: مُطِرْنَا بَرَدًا وَأَبُو طَلْحَۃَ رضی اللہ عنہ صَائِمٌ فَجَعَلَ یَأْکُلُ مِنْہُ، قِیْلَ لَہُ: أَتَأْکُلُ وَأَنْتَ صَائِمٌ؟ فَقَالَ: اِنَّمَا ھٰذَا بَرَکَۃٌ۔ (مسند احمد: ۱۴۰۱۶)
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے اوپر اولے برسائے گئے اور سیّدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ ، جو کہ روزے دار تھے، نے یہ اولے کھانا شروع کر دیئے۔ کسی نے ان سے کہا: کیا تم یہ کھا رہے ہو، حالانکہ تم روزے دار ہو؟ انہوں نے کہا: بے شک یہ برکت ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2945)